بوئنگ کمپنی اور سعوی عرب میں دفاعی اور تجارتی معاہدے

پیر 22 مئی 2017 14:46

بوئنگ کمپنی اور سعوی عرب میں دفاعی اور تجارتی معاہدے
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2017ء) امریکی کمپنی بوئینگ اور سعودی عرب کے درمیان نئے دفاعی اور تجارتی معاہدے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب بوئنگ کمپنی سے جنگی اور کمرشل طیارے خرید کرے گا۔

(جاری ہے)

بوئنگ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب چنیوک طرز کے ہیلی کاپٹر خریدے گا۔ اس کے علاوہ ریاض حکومت بوئینگ سے بی ایٹ جاسوس طیارے خریدنے کا بھی ارادہ رکھتا ہے۔بوئنگ کا کہنا ہے کہ وہ 16 بڑے مسافر طیاروں کی فروخت کے لیے بھی سعودی عرب سے مذاکرات کرے گی

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں