آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری ، جنوبی افریقا پہلے اورپاکستان 8ویںنمبر پر موجود

ابتدائی20بلے بازوں میںصرف2پاکستان بیٹسمین موجود ، بابر اعظم 8ویں اور محمد حفیظ20ویں نمبر پر براجمان بائولنگ رینکنگ میں ابتدائی20بائولرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں، پاکستانی نژاد عمران طاہر پہلے نمبر پرموجود آؒ ل رائونڈرز میں شکیب الحسن پہلے ،پاکستانی محمد حفیظ دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں

پیر 22 مئی 2017 18:59

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری ، جنوبی افریقا  پہلے اورپاکستان 8ویںنمبر پر موجود
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مئی2017ء) انٹر نیشنل کر کٹ کونسل (آئی سی سی )نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ، جنوبی افریقا 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،آسٹریلیا دوسرے،بھارت تیسرے اور 88 پوائنٹس کیساتھ پاکستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ابتدائی20بلے بازوں میںصرف2پاکستان بیٹسمین موجود ہیں بابر اعظم 8ویں اور محمد حفیظ20ویں نمبر پر موجود ہیں ،اے بی ڈی ویلئیرز پہلے نمبر پر موجود ہیں ،بائولنگ رینکنگ میں ابتدائی20بائولرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے ، پاکستانی نژاد جنوبی افریقی بائولر عمران طاہر پہلے نمبر پربراجمان ہیں۔

آؒ ل رائونڈرز میں شکیب الحسن پہلے ،پاکستانی محمد حفیظ دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کر دی ، جنوبی افریقا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے ، پاکستانی ٹیم 88 پوائنٹس کے ساتھ بدستور آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقا 123 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے ، 118 پوائنٹس کے ساتھ ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا دوسرے ، 117 پوائنٹس کے ساتھ بھارت تیسرے ، نیوزی لینڈ 116 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، انگلینڈ 110 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں ، 93 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا چھٹے ، بنگلہ دیش 91 پوائنٹس کے ساتویں نمبر پر براجمان ہے۔

پاکستان ٹیم رینکنگ میں 88پوائنٹس کے آٹھویں نمبر پر براجمان ہے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے 79 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان کی ٹیم 52 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔رواں برس 30 ستمبر تک آئی سی سی رینکنگ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں ورلڈ کپ 2019 کیلئے کوالیفائی کریں گی۔دوسری طرف بلے بازوں کی ون ڈے رینکنگ میں ابتدائی20بلے بازوں میںصرف2پاکستان بیٹسمین موجود ہیں بابر اعظم 8ویں اور محمد حفیظ20ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلئیرز پہلے نمبر پر ہیں ، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دوسرے ، بھارت کے ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں۔

بائولنگ رینکنگ میں ابتدائی20بائولرز میں کوئی پاکستانی موجود نہیں ہے جبکہ پاکستانی نژاد جنوبی افریقی بائولر عمران طاہر پہلے ،مچل سٹارک دوسرے ،سنیل؛ نائرائن تیسرے اورکاگیسو ربدا چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔آؒ ل رائونڈرز میں شکیب الحسن پہلے ،پاکستانی محمد حفیظ دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں