پاک سر زمین پارٹی یو اے ای کے صدر محمد عاطف خان کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کے عہددارن اور یو اے ای میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں سحری کا اہتمام

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 جون 2017 15:12

پاک سر زمین پارٹی یو اے ای کے صدر محمد عاطف خان کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کے عہددارن اور یو اے ای میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں سحری کا اہتمام
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2017ء)پاک سر زمین پارٹی یو اے ای کے صدر محمد عاطف خان کی جانب سے پاک سر زمین پارٹی کے عہددارن اور یو اے ای میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں سحری کا اہتمام ۔ صحافیوں سمیت *مہمانوں کی تواضع دوبئی میں کراچی طرز کے روایتی کھانوں سے کی گی۔* جس سے سحری کا مزہ دوبالا ہو گیا۔

(جاری ہے)


اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی یو اے ای کے *راہنماوں ڈاکٹر اکرم اور محمد فیصل* کے ہمراہ اردو پوئنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے *پاک سر زمین پارٹی یو اے ای کے صدر محمد عاطف خان* نے کہا کہ ہم نے ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں اپنے ایونٹ کو یادگار بناتے ہوئے دوبئی میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں سحری کا اہتمام کیا ہے جبکہ پاکستان میں صحافیوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں خصوصاً حالیہ فیصل آباد والا واقعہ پر صحافیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کی پر زور مذمت کرتے ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کے پاک سر زمین پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور ہم کھل کر صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں