آئی سی سی نے ورلڈالیون کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 24 جون 2017 12:46

آئی سی سی نے ورلڈالیون کو پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جون۔2017ئ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ اجلاس کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کےلئے رواں سال ستمبر میں ورلڈ الیون بھیجنے کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

آئی سی سی بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3ٹی ٹونٹی میچز کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے جو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک قدم ہوگا،تمام میچوں کو بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں کا درجہ دیا جائےگا جو لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کردی جائیں گی۔

یاد رہے کہ 3مارچ 2009ءمیں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہونےوالے حملے کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے اور قومی ٹیم کو اپنی ہوم سیریز بھی متحدہ عرب امارات سمیت دیگر مقامات پرکھیلنا پڑرہی ہے ۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں