ْ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ، آئی سی سی نے ورلڈ الیون پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 24 جون 2017 17:47

ْ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ، آئی سی سی نے ورلڈ الیون پاکستان بھیجنے کا اعلان کردیا
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2017ء) آئی سی سی نے لندن میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی 'بحالی کے لیی' رواں سال ستمبر میں ورلڈ الیون بھیجنے کا اعلان کردیا۔آئی سی سی بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے جو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی جانب ایک قدم ہوگا۔

آئی سی سی کے اعلان کے مطابق تمام میچوں کو بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچوں کا درجہ دیا جائے گا جو لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ 'اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کردی جائیں گی'۔خیال رہے کہ انگلینڈ میں اوول کیمیدان میں چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر دونوں نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی امید ظاہر کی تھی۔

(جاری ہے)

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ 'رواں سال ستمبر میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز ورلڈ الیون کے ساتھ ہوں گے اور امید ہے کہ اس کے ساتھ ہی بین الاقوامی کرکٹ بحال ہوجائے گی'۔کپتان سرفراز کا کہنا تھا کہ 'مجھے امید ہے کہ اس کامیابی سے پاکستان کرکٹ ترقی کرے گی اور تمام کرکٹ کھیلنے والی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی'۔یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستان پر بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے اور قومی ٹیم کو اپنی ہوم سیریز بھی متحدہ عرب امارات سمیت دیگر مقامات پرکھیلنا پڑی۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں