دبئی ٹرک حادثوں میں 15 افراد جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 21 اگست 2017 12:51

دبئی  ٹرک حادثوں میں 15 افراد جاں بحق
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء) دبئی پولیس نے اتوار کے روز دبئی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں 2017 کے پہلے نصف میں 15 افراد ٹرک حادثوں کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

دبئی پولیس میں ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر سیف محیر ال مزروی نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں دبئی کی سڑکوں پر 14 ٹرک حادثات دیکھنے کو ملے اور ٹریفک کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 30،000 ٹرک ڈرائیوروں کو جرمانے جاری کئے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین سالوں میں  ٹرک حادثوں کےذمہ داران افراد کا تعلق زیادہ تر پاکستان اور انڈیا سے تھا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں