متحدہ عرب امارات میں دوافراد عورت کو لفٹ دینے کے بعد اسکا جنسی استحصال کرنے پر گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 21 اگست 2017 16:28

متحدہ عرب امارات میں دوافراد عورت کو لفٹ دینے کے بعد اسکا جنسی استحصال کرنے پر گرفتار
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 اگست 2017ء) متحدہ عرب امارات میں دو نوجوانوں کوعورت کو لفٹ کی پیشکش کرنے کے بعد اسکا جنسی استحصال کرنے پر گرفتار کیا گیا اور مزید کاروائی کے لئے دبئی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت کو ابتدائی تحقیقات کے مطابق بتایا گیا کہ دونوں نوجوانوں کی عمر 20 کے لگ بھگ ہے اور انہوں نے دیر رات عورت کو بس سٹاپ پر کھڑے پایا اور اسے لفٹ کی آفر پیش کی۔

عورت نے انکی آفر قبول کی اور گاڑی میں بیٹھ گئی۔ عورت نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ جب وہ گاڑی میں بیٹھ گئی تو انہوں نے زبردستی اسکے کپڑے اتروائے اور اس پر حملہ کر دیا۔اسنے مزید بتایا کہ اسنے کافی مزاحمت بھی کی اور ان سے بھیک مانگی کہ اسے چھوڑ دیں لیکن انہوں نے اسکی ایک نہیں سنی۔ وہاں سے جاں بچا کر آ جانے کے بعد عورت نے پولیس کو دونوں نوجوانوں کے بارے میں بتایا اور انکے خلاف درخواست دائر کی ۔

(جاری ہے)

میڈیکل رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ عورت کا جنسی استحصال ہوا ہے۔ پولیس نے دونوں نوجوانوں کو منشیات استعمال کرنے اور عورت کا جنسی استحصال کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ ان دونوں نوجوانوں نے عدالت میں منشیات استعمال کرنے کے جرم کو قبول کر لیا ہے جبکہ عورت کا جنسی استحصال کرنے کے الزام کی تردید کی ہے۔ کیس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا۔ کیس کی اگلی سنوائی 19 ستمبر کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں