دبئی میں نہاتے ہوئے شخص کی ویڈیو بنانے پرپاکستانی کو جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اکتوبر 2017 14:48

دبئی میں نہاتے ہوئے شخص کی ویڈیو بنانے پرپاکستانی کو جیل کی سزا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اکتوبر2017ء) دبئی میں ایک 21 سالہ شخص کو اپنے ساتھی کارکن کی نہاتے ہوئے ویڈیو بنانے اور پھر ویڈیو بنا کر اسے جنسی تعلقات استوار کرنے کے لیے بلیک میل کرنے پر چھ ماہ جیل کی سزا سنا دئی گئی ۔

(جاری ہے)

پبلک پراسیکیوشن ریکارڈ کے مطابق 21 سالہ پاکستانی نے اپنے ساتھی کی جبل علی میں نہاتے ہوئے ویڈیو بنائی اور پھر اسے بلیک میل کرنا شروع کر دیا کہ اگر اسنے اسکے ساتھ جنسی تعلقات استوار نہ کیے تو وہ اسکی یہ برہنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دے گا۔

عدالت نے اس شخص کو دوسرے انسان کی ذاتیات پر حملہ کرنے ، سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے اور اس شخص کو بلیک میل کرنے کے الزامات میں مجرم پایا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ اس شخص کو چھ ماہ جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کر دیا جائے گا۔ مجرم کا فون جس میں اسنے ویڈیو بنائی تھی عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں