متحدہ عرب امارات میں 3 خواتین نے جنس تبدیل کرانے کے لئے عدالت میں اپیل کر دی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 14:13

متحدہ عرب امارات میں 3 خواتین نے جنس تبدیل کرانے کے لئے عدالت میں اپیل کر دی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) ذرائع کے مطابق تین اماراتی خواتین، جنہوں نے اپنی جنس کو تبدیل کروانے کے لئے قانونی اجازت حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم کے مطابق ان کی جسمانی اور نفسیاتی حالت کا تعین کرنے کے لئے طبی معائنہ کیا جائے گا. اس معاملے میں صدر جسٹس نے عوامی پراسیکیوشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین کی جانچ پڑتال کرنے کی کمیٹی کے کام کو تیز کرے اورجلد از جلد رپورٹ پیش کرے کہ یہ خواتین جنسی تبدیلی کے لۓ اہل ہیں یا نہیں۔

ان تمام خواتین خواجہ سراوں کی عمریں 24 سال کے لگ بھگ ہیں اور انکا علاج پہلے سے اسپتال میں جاری ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نام تبدیل کرنے والے حکومتی ادارے سے انکے نام خواتین کی لسٹوں سے نکال کر مردوں کی لسٹوں میں شامل کرنے کی بھی اپیل کر دی ہے ۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں