دبئی ، جائے حادثہ کو12 منٹ کے اندر اندر صاف کر لیا جائے گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 12 دسمبر 2017 18:01

دبئی ، جائے حادثہ کو12 منٹ کے اندر اندر صاف کر لیا جائے گا
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2017ء) دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ دبئی کی سڑکوں پر ہونے والے حادثے کے جگہوں کو نئے مینجمینٹ پراجیکٹ کے تحت اب سے 12 منٹ کے اندر اندر صاف کر لیا جائے گا۔ دبئی پولیس کے ساتھ تعاون سے آر ٹی اے ایک خصوصی ٹریفک مینجمنٹ پروجیکٹ پر کام کررہا ہے جو دوبئی ہائی ویز پر حادثہ سے نپٹنے سے متعلقہ تاخیر کو 25 فی صد تک کم کردےگا۔

(جاری ہے)

دبئی روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دبئی میں حادثات سے نپٹنے کے لیے امارات کے معشیت سے ہر سال 1.8 بلین درہم خرچ ہوتے ہیں اور 50 فیصد ٹریفک کا بہاو ٹریفک حادثات کی وجہ متاثر ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر دبئی سالانہ 3.5 بلین درہم ٹریفک حادث کی مد میں گنواتا ہے۔ 2015 میں دبئی پولیس کے تعاون سے روڈ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹریفک حادثات سے نپٹنے کے لیے دو نئے ٹریفک مینجمینٹ پراجیکٹ متعارف کرائے تھے اور اب پھر سے دبئی پولیس اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی خصوصی ٹریفک مینجمنٹ پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں