متحدہ عرب امارات میں بارش اور طوفانوں کی پیشن گوئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 13 دسمبر 2017 13:54

متحدہ عرب امارات میں بارش اور طوفانوں کی پیشن گوئی
دبئی  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2017ء) متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیاتی کے اراکین نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں میں جمعہ سے پیر کے روز موسمی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی۔ کہیں بارشیوں کا امکان ہے اور کہیں طوفانوں کے آنے کی پیشن گوئی ہے۔ موسم کی عدم استحکامت اور بادلوں کی مقدار کو دیکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں جمعے کے روز سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے کی وجہ سے ریاست کا درجہ حرارت کافی گر جائے گا اور ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گا۔ لہذامحکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی بارشوں کے موسم  کے دوران ڈرائیونگ کرتے وقت محتاط رہیں کیونکہ دھول اور مٹی بڑھنے کی وجہ سے حد نظر کافی کم ہو گی۔

(جاری ہے)

رہائشیوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ وادیوں یا پانی کے ذخائر کے مقامات سے دور رہیں،خاص طور پر ہائی لینڈز کے قریب جو مقامات ہیں وہاں جانے سے پرہیز کریں۔

پانی کی مضبوط لہریں راستہ میں کچھ بھی بند کر سکتی ہیں یہاں تک کہ گاڑیاں وغیرہ بھی۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے رہائشیوں کو عمان اور خلیجی عرب سمندر کے جانب سے بھی خبردار کیا ہے۔ قومی موسمیاتی بیورو نے کہا ہے کہ وہ موسم کی صورت حال کی نگرانی کرتے رہیں گے اور عوام کو آگاہ کریں گے.

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں