متحدہ عرب امارات نے نجی اداروں کے لیے نئے سال کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 14:01

متحدہ عرب امارات نے نجی اداروں کے لیے نئے سال کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2017ء) متحدہ عرب امارات کے انسانی وسائل اور امیر داخلہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نجی شعبے کے کارکنوں کو نئے سال کی خوشی میں ادائیگی پر مبنی ایک دن کی چھٹی ملے گی. اس کا مطلب یہ ہے کہ پیر کے روز یکم جنوری کو نجی شعبے کے ملازمین کو چھٹی ہو گی اور منگل 2 جنوری سے دوبارہ کام شروع ہو گا. اس ہفتے کے آغاز میں وزارت نے تصدیق کی ہے کہ اقوام متحده کے سرکاری ملازمین کو نئے سال کی خوشی میں دو دن اتوار31 دسمبر 2017اور پیر یکم جنوری 2018 کی چھٹی ہو گی۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب یہ ہے کہ سرکاری شعبے کے عملے کو پچھلےجمعے اور ہفتے سمیت چار روزپر مشتمل ویک اینڈ منانے کو ملے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں