دبئی کےلڑکے نے امریکی خاتون سے ملاقات کی جس نے اسکی زندگی بچائی ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 14 دسمبر 2017 16:28

دبئی کےلڑکے نے امریکی خاتون سے ملاقات کی جس نے اسکی زندگی بچائی ہے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر۔2017ء) دبئی میں رہنے والا ایک شامی لڑکا بذریعہ جہاز اس امریکی خاتون سے ملنے امریکہ گیا جسنے اسے اپنا جسم کا عضو جگر بطور عطیہ دیا تاکہ اس ٹرانسپلانٹ ہو سکے ۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق چارسالہ احمد اکاد ایک غیر معمولی جینیاتی بیماری میں مبتلا تھا جسکے علاج کے لیے جنیاتی مادہ ڈاکٹروں نے 46 سالہ امریکی بیکی کیبل میں ڈھونڈا ۔

بیکی کیبل نے لڑکے اور اس کی ماں سے ملتے ہوئے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسے ایسے لگتا ہے کہ احمد اکاد جیسے اسکے ہی جسم کا کوئی حصہ ہو۔ " احمد اکاد اب بلکل صحت مند ہے اور نہایت ہی خوبصورت بچہ ہے " احمد ابھی چل بھی نہیں پاتا تھا جب اس میں اس بیماری علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئیں تھیں اور جب اسے مسلسل خارش اور یرقان کی شکایت رہنے لگی تو اسکی آیا اسے پیڈیاٹریشن کے پاس لے کر گئی تو انہوں نے اسے ابو ظہبی کےماہر ڈاکٹرز کے پاس جانے کو کہہ دیا۔

(جاری ہے)

ابوظہبی کے ڈاکٹرز نے احمد کی والدہ کو بتایا کہ اسکا جگر دن بدن ختم ہو رہا ہے اور یہ ٹرانسپلانٹ کے بغیر ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ آیا نے بتایا کہ احمد کی والدہ نہایت پریشان تھیں کہ اسکے لیے ڈونر کہاں سے ملے گا ۔ اسی دوران احمد کی والدہ کو امریکہ سے ایک خاتون کی کال آئی کہ وہ احمد کو اپنا جگر عطیے میں دینا چاہتی ہے ۔ یہ خبر سننا تھی کہ احمد کی والدہ خوشی سے کھل اٹھیں ۔ اسکے بعد خاتون امریکہ سے ابوظہبی آئی اور احمد کو جگر عطیہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں