متحدہ عرب امارات ، "تمہیں زندہ واپس بھارت جانے نہیں دوں گا" ، سیلزمین کی اپنے ساتھی کو دھمکی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 15 دسمبر 2017 13:20

متحدہ عرب امارات ، "تمہیں زندہ واپس بھارت جانے نہیں دوں گا" ، سیلزمین کی اپنے ساتھی کو دھمکی
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-15 دسمبر۔2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایک سیلزمین نے اپنے ساتھی کو دھمکی دی کہ اب اسکے ہاتھوں اس کی لاش ہی واپس جائے گی ۔ جس پر عدالت نے سیلزمین کو طلب کر لیا۔ یہ واقعہ یکم اکتوبر 2017 کو پیش آیا تھا جب 28 سالہ سیلزمین نے اپنے ساتھی کو دھمکی دی کہ وہ اسکی بیوی کے خلاف کیا جانے والا کورٹ کیس واپس لے لے نہیں تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔

شکایت ال رافع پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی تھی۔ تاہم سیلز مین اس کیس میں اپنا بچاوکرنے کے لیے عدالت نہیں آیا۔

(جاری ہے)

بھارتی تاجر جسے دھمکی ملی تھی نے پراسیکیوٹر کو بتایا کہ وہ کیس کی سنوائی کے بعد عدالت سے باہر جا رہا تھا جب اس سیلز مین نے اسے دھمکی دی تھی ۔ بھارتی نے عدالت کو بتایا کہ سیلز مین نے اس سے کہا تھا کہ وہ اسے زندہ نہیں چھوڑے گا اور واپس اپنے پیروں پر انڈیا نہیں جا سکے گا۔ تاجر نے عدالت کو درخواست کی وہ سیلزمین کی بیوی کے خلاف کیا جانے والا کیس واپس لینا چاہتا ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی اسے کئی دفعہ دھمکایا گیا ہے۔ عدالت نے کیس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ عدالتی بیان کے مطابق سیلز میں کو 30 جنوری 2018 کو سزا دی جائے گی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں