متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں غیر ملکی ملازمہ کا 2 ملین درہم کا بل معاف

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 مارچ 2018 09:43

متحدہ عرب امارات کے اسپتال میں غیر ملکی ملازمہ کا 2 ملین درہم کا بل معاف
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2018ء) 27 سالہ ایتھوپین نوکرانی جو متحدہ امارات میں آتے ہی کومہ میں چلی گئی تھی، 2 ملین درہم کے بل پیچھے چھوڑ کراپنے ملک واپس چلی گئی ہے۔ یہ اس ملازمہ گزشتہ سات ماہ سے اسپتال میں داخل تھی ۔ منگل کے روز متحدہ عرب امارات کے انٹرنیشل اسپتال کی انتظامیہ نے پریس کانفرنس میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایتھوپین ملازمہ نجات ال نوریہ کو 9 مارچ کو اسکے خاندان کے حوالے کیا گیا اور واپس اسکو اسکے ملک پھیجا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم ملازمہ کے اسپتال کی جانب 2 ملین درہم بلوں کی ادائیگی باقی تھی جو کہ اسپتال انتظامیہ نے معاف کر دئیے ہیں۔ فنانس گروپ کے ڈرایکٹر کا کہنا تھا انکے پاس ماہانہ 300،000 درہم سے 500،000 درہم مالیت کے دو سے چار کیسزایسے آتے ہیں جنکے بلوں کی ادائیگی ایسے ہی اسپتال انتظامیہ کو کرنی پڑتی ہے۔ اسپتال کے سی ای او نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے اسپتال انتظامیہ اس طرح کے لوگوں کے بلوں کی ادائیگی کا ان سے تذکرہ بھی نہیں کرتی ، اگر وہ بل ادا کرنے کی سکتے نہ رکھتے ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں