دبئی کی ایک شاپ میں سیلزمین کی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 مارچ 2018 10:00

دبئی کی ایک شاپ میں سیلزمین کی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2018ء) دبئی میں سیلزمین کو عدالت کی سنوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا کیونکہ سیلزمین نے دکان میں کام کرنے والی ایک خاتون جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی ۔ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق 22 سالہ افغان شہری نے 15 فروری کودکان میں کام کرنے والی ایک فرانسیسی خاتون کا ہاتھ پکڑا تھا اور اسے جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی۔

(جاری ہے)

افغان شہری نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے جانے والے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے صفائی پیش کی تھی کہ اسکا مقصد خاتون کو جنسی ہراساں کرنا نہیں تھا اور اسنے اس نیت سے خاتون کو ہاتھ نہیں لگایا تھا ۔ اسکا مقصد صرف خاتون کے ساتھ ہاتھ ملانا تھا اور وہ اسلام و علیکم کی غرض سے تھا۔ 33 سالہ خاتون نے عدالت کو بتایا ہے کہ اس افغان شہری نے 15 فروری کو 10 بج کے پانچ منٹ پر اسے جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی تھی ۔

افغان شہری کی اس حرکت پر خاتون نے فوری طور پر پولیس کو کال کی جس پر پولیس فوری طور پر دکان میں پہنچی اور افغان شہری کو گرفتار کیا ۔ عدالت نے دونوں پارٹیوں کے بیانات ریکارڈ کر لیے ہیں تاہم کیس کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی15 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں