دبئی میں استاد ساتویں کلاس کے بچے پر تشدد کرنے پر برطرف

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 مارچ 2018 15:20

دبئی میں استاد ساتویں کلاس کے بچے پر تشدد کرنے پر برطرف
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2018ء) دبئی میں ایک نجی سکول کے استاد کو ساتویں کلاس کے طالب علم پر کلاس میں تشدد کرنے پر پرطرف کر دیا گیا۔ اسی بچے کے ایک کلاس فیلو نے امارات الیوم اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسکا دوست باتھ روم  میں جانے کے لیے ٹیچر سے اجازت مانگ رہا تھا لیکن ٹیچر نے جانے سے منع کردیا اور دروازے پر ہاتھ رکھ کر کھڑا ہو گیا۔

بچے کو باتھ روم  زیادہ تیز آنے کی وجہ سے جب اسنے استاد کا ہاتھ دراوزے سے ہٹانے کی کوشش کی تو اسنے بچے کو گردن سے پکڑ لیا اور اسکا گلا دبانے کی ساتھ ساتھ اسے مارنے کی بھی کوشش کی ۔ جس پر سکول کے باقی کی ٹیچرز فوری طور پر بچے کو بچانے کے لیے بھاگے ۔ بچے کی والدہ نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ اسے سکول کی انتظامیہ طرف سے مطلع کیا گیا تھا کہ اس کے بچے کو اسکے ٹیچر نے مارنے کی کوشش کی ہے ۔

(جاری ہے)

جس پر بچے کی والدہ فوری طور پر اسکول پہنچی اور اسنے دیکھا کہ اسکا بچہ اسکول کی کلینک میں ہے اور وہ تقریباً بے ہوشی کی حالت میں تھا۔ بچے کو چیک کرنے کے بعد ڈاکٹرز نے والدہ کو بچے کے بے ہوش ہونے کی میڈیکل رپورٹ دی اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا۔اسکول کی انتظامیہ نے بچے کی والدہ سے معافی مانگتے ہوئے بتایا کہ انکے اسکول کے ہی ایک ٹیچر کی وجہ سے اسکے بچے کی یہ حالت ہوئی ہے جس پر اسکول انتظامیہ نے ٹیچر کو اسکول سے نکال دیا اور اسنے نوکری سے بھی برطرف کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں