بدلہ لینے کے لیے پاکستانی شہری دبئی پہنچ گئے

بدلہ لینے کے لیے تین پاکستانی شہری وزٹ ویزہ لے کر دبئی قتل کرنے کے لیے چلے گئے

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 14 مئی 2018 10:24

بدلہ لینے کے لیے پاکستانی شہری دبئی پہنچ گئے
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2018ء) گزشتہ روز دبئی عدالت میں تین پاکستانی شہریوں کو لایا گیا جن پر وزٹ ویزہ لے کر دبئی میں اپنے ایک ہم وطن کو قتل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ۔ پولیس نے تینوں پاکستانیوں پر بدلہ لینے کے لیے قتل کرنے کا چارج لگایا ہے ۔ مزید تفصیلات کے مطابق عدالتی ریکارڈ کے مطابق تینوں پاکستانیوں جنکی عمریں 46،30 اور 32 سال ہیں نے مقتول کو قتل کرنے کے لیے ایک کار کرائے پر لی تھی اور پھر شارجہ کی ایک دکان سے چاقو اور ہتھوڑا خریدنے کے بعد مقتول کے اپارٹمنٹ کے باہر پارکنگ میں اسکا انتظار کرنے لگ گئے ۔

مقتول نے تینوں پاکستانیوں میں سے ایک کے بھائی کو قتل کیا تھا جسکا بدلہ لینے یہ تینوں دبئی آئے تھے ۔ تینوں پاکستانیوں نے مقتول کو چاقو کے وار کرنے کے بعد سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کر دیا تھا ۔

(جاری ہے)

پراسیکیوشن نے تینوں پاکستانیوں پر پہلے سے طے شدہ قتل کا چارج لگایا ہے اور ایک اور 34 سالہ پاکستانی بزنس مین پر ان تینوں پاکستانیوں کی مقتول کو قتل کرنے میں مدد کرنے کا چارج لگایا گیا ہے ۔

34 سالہ بزنس مین ان تینوں پاکستانیوں کو مقتول کے گھرکا پتہ اور گاڑی کا نمبر وغیرہ بتایا تھا ۔ مقتول کو گزشتہ سال 7 دسمبر کو القصیص کے علاقے میں قتل کیا گیا تھا۔ قتل کی اطلاع پولیس کو ایک انجئینر نے دی تھی جو کہ پارکنگ میں سے گزر رہا تھا جہاں قتل کیا گیا تھا ۔ انجئینر نے پولیس کو بتایا کہ وہ صبح کے 3 بج کے 15 منٹ پر پارکنگ میں سے گزر رہا تھا کہ اسنے دو آدمیوں کو وہاں بھاگتے ہوئے دیکھا جبکہ ایک آدمی نے ہاتھ میں پر دستانے پہنے ہوئے تھا اور ان پر خون لگا ہوا تھا ۔

انجئینر نے بتایا کہ یہ دیکھنا تھا کہ میں گاڑی کی رفتار کم کی اور دھیان دیا تو دیکھا کہ نیچے ایک آدمی پیٹ کے بل خون میں لت پت پڑا ہوا تھا ۔ انجئینر نے فوری طور پر پولیس کو کال کی اور ساری صورتحال سے آگاہ کیا ۔ پولیس نے فوری کاروائی کی اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر آدمی کو اسپتال منتقل کیا ، لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا ۔ پولیس نے تحقیقات کرکے تینوں پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تاہم عدالت نے گزشتہ روز کیس کا کوئی فیصلہ نہیں سنایا ۔ کیس کی اگلی سنوائی 10 جون کو ہو گی ۔ کیس کا فیصلہ اگلی سنوائی تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں