دبئی میں پاکستانی ڈرائیور کو انسانیت کی شاندار مثال قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا

دبئی میں ایک پاکستانی شہری نے جلتی ہوئی کار میں سے ڈرائیور کو باہر نکال کر بچا لیا ، جس پر دبئی پولیس نے پاکستانی شہری کو خراج تحسین پیش کیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 16 مئی 2018 17:30

دبئی میں پاکستانی ڈرائیور کو انسانیت کی شاندار مثال قائم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) دبئی میں ایک پاکستانی شہری نے جلتی ہوئی کار میں سے ڈرائیور کو باہر نکال کر بچا لیا ، جس پر دبئی پولیس نے پاکستانی شہری کو خراج تحسین پیش کیا ۔ مزید تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کے کمانڈر اِن چیف میجر جنرل عبداللہ خلیفہ ال مری نے پاکستانی شہری کو دبئی ہائی وے پر ایک گاڑی مین لگی آگ میں پھنسے ہوئے بس ڈرائیور کو بچانے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

مقامی ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری حیات اللہ حبیب ہائی وے پر سے پانی کا ٹینک لے کر گزر رہا تھا کہ اسنے دیکھا کہ ایک گاڑی میں آگ لگی ہوئی ہے اور ڈرائیور گاڑی میں مدد کے لیے چلا رہا ہے ۔ حیات اللہ نے فوری طور پر پانی کے ٹینک کی مدد سے آگ بجائی اور ڈرائیور کو جھلسنے سے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

. . أنقذ الرقيب محمد أحمد محفوظ من مرتب المهمات الصعبة بالإدارة العامة للنقل والانقاذ في #شرطة_دبي مواطن من وسط ألسنة النيران بشجاعته واحترافيته بعد أن شاهد حريقاً يلتهم سيارة في طريق العودة إلى منزله على شارع الشيخ محمد بن زايد . وقد قام الرقيب الشجاع بعد أن وجد باب السيارة مغلقاً فقام باتخاذ إجراءات السلامة الوقائية بإطفاء الحريق مع مساعدة أفراد الجمهور وشاءت الظروف تواجد صهريج ماء بالقرب من موقع الحادث وعلى الفور تم إطفاء الحريق وكسر الباب وإنقاذ المواطن . ‬⁩ ‏⁧‫#أمنكم_سعادتنا‬⁩ ‏⁧‫#نتواصل_ونحمي_نبتكر_ونبني‬⁩

A post shared by Dubai Police شرطة دبي (@dubaipolicehq) on

ال مری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈرائیور حیات اللہ کی دوسروں کی جان بچانے کی اس کوشش کو سراہنے سے باقی کے لوگوں میں بھی دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہو گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈرائیور کی آگ میں کود کر جلتی گاڑی میں موجود ڈرائیور کی جان بچانے کا عمل قابل تعریف ہے ۔ ریسیکو اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے جنرل ڈرایکٹر سارجنٹ محمد احمد محفوظ اس وقت شیخ زید ہائی وے سے گزر رہے تھے کہ انہوں نے گاڑی میں آگ لگی دیکھی اور ڈرائیور کو بچانے کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی تاہم وہ دروازہ کھولنے میں ناکام رہے ۔

اسی وقت پاکستانی ڈرائیورحیات اللہ آگے بڑھا اور سارجنٹ کے ساتھ مل کر ڈرائیور کی جان بچا لی ۔

. . كرّم سعادة اللواء عبدالله خليفة المري القائد العام لشرطة #دبي، الرقيب محمد أحمد محفوظ من الإدارة العامة للنقل والإنقاذ بـ #شرطة_دبي والسيد هدايت الله حبيب شاه سائق الشاحنة الذي ساهم في إطفاء الحريق الذي شب في إحدى مركبات مواطن تعرض لنوبة سكر مفاجئة أثناء قيادته على طريق شارع الشيخ زايد، ووصف سعادة القائد العام هذا الموقف بالبطولي الذي يعكس مدى حرص وتفاني الرقيب محمد على أداء واجبه الإنساني مدفوعاً بشعوره بأهمية دوره في حماية الأرواح والممتلكات، ومنح سعادة القائد العام لشرطة دبي الرقيب محمد أحمد محفوظ وسام التميز من الطبقة الثانية تقدير منه لما قام به من عمل بطولي استحق عليه الشكر والثناء والتقدير. #أخبار‬⁩ ‏⁧‫#أمنكم_سعادتنا‬⁩ ‏⁧‫#نتواصل_ونحمي_نبتكر_ونبني

A post shared by Dubai Police شرطة دبي (@dubaipolicehq) on

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں