دُبئی:پاکستانی لڑکے سے زیادتی کی کوشش پر سوڈانی بزرگ زیر حراست

52 سالہ سوڈانی باشندے کو دو سال کی سزا سُنا دی گئی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 13 جولائی 2018 15:07

دُبئی:پاکستانی لڑکے سے زیادتی کی کوشش پر سوڈانی بزرگ زیر حراست
دُبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جُولائی 2018) افریقی مُلک سوڈان سے تعلق رکھنے والے بوڑھے ٹیکنیشن کو چودہ سالہ پاکستانی لڑکے کو زبردستی مسجد کے واش رُوم میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کے الزام میں دو سال کی سزا سُنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مارچ 2017ء میں کم سن طالب علم دوپہر بارہ بجے کے قریب سڑک پر اپنے ڈرائیور کا انتظار کر رہا تھا تاکہ وہ سکول جا سکے کہ اسی اثناء میں وہاں ایک باون سالہ سوڈانی بھی آ گیا۔

جس نے اپنی کار مسجد کے قریب کھڑی کی اور لڑکے کو اپنے پاس بُلا کر کہا کہ وہ اُس کے موبائل فون پر ایک فلم دیکھے۔ لڑکے کی جانب سے انکار پر سوڈانی مکینک کار سے باہر آیا اور یکایک لڑکے کو بازو سے گھسیٹ کر مسجد میں موجود واش رُوم میں لے گیا اور اندر گھُستے ہی دروازے کو کُنڈی لگا دی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد وہ پاکستانی لڑکے کو اپنے ساتھ سیکس کے لیے مجبور کرنے لگا۔

مسجد کے قریب دو ایرانی طالب علم بھی موجود تھے جنہوں نے بوڑھے شخص کی جانب سے کم سن لڑکے کو زبردستی گھسیٹنے کا منظر دیکھ لیا۔ وہ دونوں بھی واش رومز کے احاطے میں داخل ہو گئے۔ جہاں جا کر اُنہیں احساس ہوا کہ معمر سوڈانی اور پاکستانی لڑکا ایک ہی واش رُوم میں گھسے تھے۔ جس پر انہوں نے واش رُوم کا دروازہ کھٹکھٹا کر پُوچھا کہ اندر کتنے شخص موجود ہیں۔

تو اس پر سوڈانی نے جواب دیا کہ بس وہی ہے۔ تاہم سوڈانی کو پکڑے جانے کا خدشہ محسوس ہوا تو وہ فوراً دروازہ کھول کر تیزی سے باہر کو بھاگا اور اپنی کار میں بیٹھ کر فرار ہو گیا۔ جبکہ ایرانی طالب علموں نے گھبرائے ہوئے بچے کے باپ کو موقع پر بُلا کر واقعے کی نوعیت سے آگاہ کیا۔ جس نے سوڈانی کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرا دی۔ پاکستانی بچے کے مطابق وہ اپنا سکول بیگ سائیڈ پر رکھ کر مسجد کے قریب بنے فریزر سے پانی پینے گیا تو ملزم نے اُسے اپنے پاس بُلایا اور پھر مجھے واش رُوم میں لے جا کر زبردستی میری پینٹ اُتارنے کی کوشش میں تھا کہ اسی دوران دروازے پر دستک ہوئی جس پر ملزم باہر نکل کر بھاگ گیا۔

عدالت نے ملزم کو گھناؤنی کوشش کے الزام میں دو سال قید کی سزا سُنائی ہے۔ ملزم کو سزا کی مُدت پُوری ہوتے ہی ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں