معروف بھارتی شخصیت نے امریکہ سے دبئی تک پوری فرسٹ کلاس پرواز بک کر لی

معروف بالی وڈ گلوکار میکا سنگھ نے اپنی خواہش پوری کرنے کے لیے 5.3 ملین ڈالر میں پوری فرسٹ کلاس پرواز بک کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 15 جولائی 2018 17:09

معروف بھارتی شخصیت نے امریکہ سے دبئی تک پوری فرسٹ کلاس پرواز بک کر لی
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15جولائی 2018ء) معروف بھارتی شخصیت نے امریکہ سے دبئی تک سفر کرنے کے لیے پوری فرسٹ کلاس پرواز بک کر لی،میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور بالی ووڈ پلے بیک گلوکار میکا سنگھ نے دعوی کیا کہ امریکہ میں اپنی پرفارمنس کے بعد انہوں نے ڈلاس سے دوبئی تک امارات کی فرسٹ کلاس پرواز بک کر لی۔میکا سنگھ کا اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ میں کہنا ہے کہ آج میں نے ڈلاس میں ایک شاندار شو کیا. میں آپ کے ساتھ ایک بات شئیر کرنا چاہتا ہوں کہ مائیکل جیکسن نے کہا تھا کہ وہ اکیلے سفر کرنا چاہتا تھا.تو آج میں نے بھی فیصلہ کیا کہ میں بھی اکیلے سفر کرنا چاہتا ہوں اور اس دوران میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں چاہتا. اور میں فرسٹ کلاس پرواز میں کسی بھی شخص کو نہیں دیکھنا چاہتا۔

لہذا، میں نے پوری فرسٹ کلاس پرواز کو بک کر لیا۔

(جاری ہے)

میکا سنگھ کے خیال میں یہ انڈسٹری میں ایک نیا رحجان بن جائے گا اور بڑی بڑی مشہور شخصیات اور سپر اسٹار بھی اس رجحان کو اپناتے ہوئے اس پر عمل کریں گے. میکا سنگھ نے ایک ویڈیو بھی شئیر کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اس وقت یہاں کوئی اور نہیں بس ایک اکیلا شیر ہے۔اور یہ کرنے کے لیے آپ کو ہمت چاہئیےہوتی ہے۔

دبئی کی ایک کرئیر بیسڈ ویب سائٹ کے مطابق ڈلاس سے دبئی تک ایک فرسٹ کلاس سیٹ کی قیمت 19،742 ڈالر بنتی ہے۔اور میکا سنگھ نے دس فرسٹ کلاس سیٹیں بک کروائیں جس کی مجموعی قیمت 5.3 ملین ڈالر بنتی ہے۔کئی سوشل میڈیا صارفین نے میکا سنگھ کے اس عمل پر تنقید کی ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافر جہاز میں فرسٹ کلاس میں سفر کرنے کی حیثیت نہیں رکھتے اس لیے وہاں خالی سیٹیں ہی نظر آتی ہیں۔

اس لیے میکا سنگھ لوگوں کو یہ کہہ کر بیوقوف بنا رہے ہیں کہ انہوں نے پوری فرسٹ کلاس پرواز بک کر لی ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے میکا سنگھ کے اس قدام کو سراہا لیکن ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ اتنا پیسہ خرچ کر کے وہ اپنے آپ کو بس کچھ لمحات کے لیے ہی خوش کر سکتے ہیں۔جب کہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ میکا سنگھ کا ذاتی سمئلہ ہے وہ اپنا پیسہ جہاں چاہیں خرچ کر سکتے ہیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں