یواے ای نےکم عمرسیاحوں کوویزہ فیس سےمستثنیٰ قراردے دیا

یواےای کی کابینہ نےشعبہ سیروسیاحت کوتقویت دینےکیلئے ہرسال15جولائی تا 15ستمبرتک 18سے کم عمر بچوں کو ویزہ فیس میں چھوٹ ہوگی،تاکہ دنیا بھر سےسیاح اپنے بچوں کے ہمراہ موسم گرما میں یواے ای کا رخ کریں۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 جولائی 2018 20:38

یواے ای نےکم عمرسیاحوں کوویزہ فیس سےمستثنیٰ قراردے دیا
یواے ای(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جولائی 2018ء) : متحدہ عرب امارات نے کم عمرسیاحوں کوویزہ فیس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے،یواے ای کی کابینہ نے شعبہ سیروسیاحت کوتقویت دینے کیلئے 15جولائی تا 15ستمبرہرسال 18سے کم عمر بچوں کی ویزہ فیس سے چھوٹ دے دی ہے،تاکہ دنیا بھر سے لوگ اپنے بچوں کے ہمراہ موسم گرما میں سیروسیاحت کیلئے یواے سی کا رخ کریں۔ گلف نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے 18سال سے کم عمر بچوں کوسیروسیاحت کے ویزے کیلئے فیس میں چھوٹ دے دی ہے۔

اس بات کا اعلان یواے ای کابینہ نے آج ایک اجلاس میں کیا۔جس کے تحت متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دنیا بھر میں ٹورازم کیلئے وزٹ ویزہ میں ایسے خاندان جو ہرسال موسم گرما میں اپنے بچوں کے ہمراہ سیروسیاحت کیلئے یواے ای کا رخ کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کے 18سے کم عمرکے بچوں کو ویزہ فیس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے اس نئے قانون کے باعث سیاحوں کی لاگت میں کمی جہاں کمی آئے گی وہاں فیس میں چھوٹ دینے کا مقصد دنیا بھر میں سیاحوں کویواے ای کے ٹورازم سیکٹر کی جانب متوجہ کرنا ہے۔

تاکہ یواے ای کا شعبہ ٹورازم بھاری زرمبادلہ کما سکے۔ ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں رواں سال کے تین مہینوں میں بڑی تعداد میں لوگوں نے یواے ای کا سفر کیا۔جس کے تحت اس سال کے شروع میں 32.8 ملین افراد نے متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹ پرآئے۔ اور انہوں نے متحدہ عرب امارات کے ہوٹلز اور سیروسیاحت کی سرگرمیوں سے لطف اندوزبھی ہوئے۔ان میں ایسے فیسٹیول بھی شامل ہیں جوکہ سارا سال جاری رہتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا اٹھارہ سال سے کم عمر سیاح بچوں کی ویزہ فیس میں چھوٹ دینے کا فیصلہ ٹورازم کے شعبے کی ترقی کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں