دُبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ملازمتوں کا اعلان

ملازمتوں کے خواہش مند اُمیدواروں کو درخواستیں آن لائن بھیجنا ہوں گی

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 17 جولائی 2018 13:12

دُبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ملازمتوں کا اعلان
دُبئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 جُولائی 2018) دُبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی مختلف عہدوں پر ملازموں کی بھرتی کر رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے مخصوص پوسٹوں کا اعلان کمپنی کی ویب سائٹ پر کیا گیا ہے۔ ان عہدوں پر ملازمتوں کے خواہش مند اُمیدواروں کو اپنی درخواست متعلقہ اسناد و دستاویزات کے ساتھ ویب سائٹ پر آن لائن جمع کروانی ہو گی۔ 24 گھنٹے خدمات سرانجام دینے والی یہ اتھارٹی سڑکوں‘ میٹرو‘ بسوں‘ ٹرام اور ٹیکسی سروسز کے انتظام کی ذمہ دار ہے۔

ہزاروں افراد اس ادارے سے بسلسلہ روزگار منسلک ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اشتہار کچھ یوں ہے ’’روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اُن پیشہ ور افراد کو شاندار مواقع فراہم کر رہا ہے جو دُبئی گورنمنٹ کے اہم ترین اداروں میں سے ایک ہمارے اس ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے خواہش مند ہیں۔

(جاری ہے)

ہمارے ادارے میں ترقی کے بے شمار مواقع موجود ہیں ۔

یہ ادارہ دُبئی کے امیج کو خوبصورت سے خوبصورت ترین بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ہم اپنے سٹاف کی صلاحیتوں اور قابلیتوں میں اضافہ کر کے اُن کی پیشہ ورانہ ترقی میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ ان ملازمتوں کے حصول کے لیے اماراتی شہری اور یہاں مقیم غیر مُلکی دونوں طبقات کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘‘ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر سب سے پہلے چیف انٹرنل آڈیٹر کا عہدہ مشتہر کیا گیا ہے جس کی ذمہ داری اتھارٹی کے پراجیکٹس کا آڈٹ کرنا ہے۔

اس کے بعد چیف سپیشلسٹ کا عہدہ دیا گیا ہے جو اتھارٹی کے لیے سٹریٹجک پلاننگ کا ذمہ دار ہے۔ سینئر آفیسر انتظامی امور میں جدت لانے کا کام انجام دے گا۔ آپریٹر کے ذمے کارپوریٹ سیکیورٹی کو کنٹرول کرنا ہو گا۔ جبکہ سینئر سپیشلسٹ اتھارٹی کی جناب سے کمرشل اور انویسمنٹ بزنس پلاننگ کی خدمات انجام دے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں