دُبئی: معروف گٹارِسٹ ہمانشو شرما اپنے فلیٹ میں مُردہ پایا گیا

دُبئی میں مقیم ہمانشو آرکیٹکٹ کی تعلیم حاصل کر رہا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 14 دسمبر 2018 11:44

دُبئی: معروف گٹارِسٹ ہمانشو شرما اپنے فلیٹ میں مُردہ پایا گیا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر2018ء ) امارات میں تعلیم کی غرض سے مقیم 22سالہ بھارتی نوجوان ہمانشو شرما گرہاؤڈ میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ ہمانشو منی پال اکیڈمی آف ہائیر ایجوکیشن دُبئی میں آرکیٹکٹ کے شعبے میں فائنل ایئر کا سٹوڈنٹ تھا۔ یونیورسٹی کی جانب سے پولیس کو گزشتہ رات اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی گئی۔

یونیورسٹی کے مطابق موت کی وجوہات کا پتا چلائے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ شرما شَیگی کے نام سے جانا جاتا تھا، جس کی شہرت ایک معروف گٹارِسٹ اور راک بینڈ کے ممبر کے طور پر تھی۔ شرما نے اپنی سکول کی تعلیم بحرین سے حاصل کی۔ شرما کی موت کے اُس کے قریبی لوگوں کو صدمے سے دوچار کر دیا گیا ہے۔ شرما کے ایک قریبی دوست وِنود ورمانے بتایا کہ وہ بطور موسیقار اور آرکیٹکٹ سٹوڈنٹ دونوں شعبوں میں ممتاز حیثیت کا حامل تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک اور دوست ابھیجیت پڈھی نے بتایا ’’ہم نے ایک بینڈ سلیوز آف کانسپریسی میں ڈیڑھ سال تک اکٹھے کام کیا ہے۔ اُس نے بینڈ کو ایک شناخت دی۔ وہ ہمارے درمیان ایک بہت جوش اور توانائی سے بھرپور کردار تھا۔ اُس کا ماٹو تھا کہ ہر دِن کو پُوری طرح جیو، اور اس کی تلقین اُس نے ہر اُس شخص کو بھی کی جس سے اُس کی ملاقات ہوئی۔ اُس کی موت پر حیران پریشان دوستوں نے اُسے ایک لیجنڈ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں