دُبئی:سڑکوں گلیوں میں پیشاب کرنے پر پانچ سو درہم کا جرمانہ ہو گا

میونسپلٹی کی جانب سے مزید155 انسپکٹرز بھرتی کر لیے گئے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 14 دسمبر 2018 17:33

دُبئی:سڑکوں گلیوں میں پیشاب کرنے پر پانچ سو درہم کا جرمانہ ہو گا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14دسمبر2018ء ) دُبئی میونسپلٹی نے خبردار کیا ہے کہ سڑکوں پر کوڑا پھینکنے یا غلاظت کے ڈھیر لگانے پر ایک ہزار درہم سے لے کر ایک لاکھ درہم تک کا جرمانہ ہو گا۔ دُبئی میونسپلٹی نے ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں155 انسپکٹرز بھرتی کیے ہیں جو سڑکوں پر گند پھینکنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے۔ دُبئی کے ولی عہد اور چیئرمین دُبئی ایگزیکٹو کونسل شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے جاری کیے گئے 2015ء کے قاعدہ نمبر 14 کی رُو سے سڑکوں پر کوڑا پھینکنے والوں کو پانچ سو درہم کا جرمانہ ہو گا۔

تمام شہریوں کو ایسی کسی خلافِ قانون حرکت سے باز رہنا چاہیے۔ دُبئی میونسپلٹی کی جانب سے مختلف رہائشی علاقوں میں عوام کی آگاہی کے لیے پوسٹرز چسپاں کیے گئے ہیں، جن پر تحریر ہے کہ عوام مقام پر پیشاب کرنے کی صورت میں پانچ سو درہم کا جرمانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

سڑکوں گلیوں اور عوامی مقامات پر پان چبانے اور تھُوکنے کی صورت میں پانچ سو درہم سے ایک ہزار درہم تک کا جرمانہ ہو گا۔

بالکنی میں کپڑے لٹکانے پر پہلی بار وارننگ دی جائے گی کہ دوبارہ ایسی حرکت کا ارتکاب نہ ہو ۔ تاہم اگر کوئی شخص دوسری بار ایسی حرکت کا مرتکب پایا گیا تو اُسے پانچ سو درہم سے لے کر پندرہ سو درہم تک کا جرمانہ ہو گا۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں کوئی شے کھانے پینے کی سخت ممانعت ہے جن میں پانی اور چیونگ گم بھی شامل ہیں۔ ایسی خلاف ورزی کی صورت میں 100درہم بطور جرمانہ بھُگتنا پڑیں گے۔ اسی طرح بس کے مسافروں کی لیے بنی انتظار گاہوں میں نیند کے مزے لینے پر جرمانے کے باعث تین سو درہم کی رقم سے محروم ہونا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں