امارات کے رہائشی تقریباً 50ممالک میں بغیر انٹرنیشنل لائسنس گاڑی چلا سکیں گے

اماراتی ڈرائیونگ لائسنس ہولڈرز کوان ممالک میں انٹرنیشنل لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 17 دسمبر 2018 13:56

امارات کے رہائشی تقریباً 50ممالک میں بغیر انٹرنیشنل لائسنس گاڑی چلا سکیں گے
دُبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر2018ء ) اگر آپ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہیں اور وہاں کا ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہیں تو آپ کے لیے ایک انتہائی شاندار خوش خبری ہے۔ اب آپ دُنیا کے سینتالیس ممالک ایسے ہیں، جہاں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حامل نہ ہوتے ہوئے بھی بِنا کسی پریشانی کے ڈرائیونگ کر سکتے ہیں۔ وزارت امورِ خارجہ و بین الاقوامی تعاون نے بتایا ہے کہ پہلے اس فہرست میں صرف آسٹریا، سلواکیہ، لکسمبرگ، چائنہ، فن لینڈ، رومانیہ، ڈنمارک اور سربیا جیسے ممالک شامل تھے تاہم اب اس فہرست میں مزید ممالک کا اضافہ ہونے کے بعد تعداد 47 تک جا پہنچی ہے۔

وہ ممالک جہاں متحدہ عرب امارات کا ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والوں کو انٹرنیشنل لائسنس کی موجودگی کے بغیر بھی ڈرائیونگ کرنے کی اجازت ہو گی۔

(جاری ہے)

اُن کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ الجزائر، آسٹریا، بحرین، کینیڈا، چین، کامروس، ڈنمارک، جبوتی، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، ہنگری، عراق، آئر لینڈ، اٹلی، اُردن، کویت، لیٹویا، لبنان، لتھوینیا، لکسمبرگ، موریطانیہ، مراکش، نیڈر لینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، اومان، فلسطین، پولینڈ، رومانیہ، سعودی عرب، سربیا، سنگھاپور، سلواکیہ، صومالیہ، جنوبی افریقہ، سپین، سوڈان، سویڈن، سوئزر لینڈ، شام، تیونس، تُرکی، برطانیہ، امریکا اور یمن شامل ہیں۔

جبکہ متحدہ عرب امارات میں آنے والے وہ افراد جن کا تعلق برطانیہ، امریکا، فرانس، جاپان، جرمنی، اٹلی، بلجیم، نیدر لینڈز، سوئزر لینڈ، ڈنمارک، یونان، سپین، سویڈن، آسٹریا، آئر لینڈ، ناروے، ترکی، کینیڈا، پولینڈ، جنوبی کوریا، فن لینڈ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا سے ہے،اگر اُن کے پاس اپنے اپنے ممالک کا ڈرائیونگ لائسنس ہو گا تو اُن کے لیے امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کا حصول انتہائی آسان ہے، اُنہیں ڈرائیونگ ٹیسٹ کے جھنجھٹ سے نہیں گزرنا پڑے گا۔ اس مقصد کے لیے اُنہیں صرف اپنے ایمپلائر سے ایک خط حاصل کرنا ہو گا، اس کے علاوہ اپنے آبائی ملک کی جانب سے جاری کردہ لائسنس کا عربی ترجمہ اور پاسپورٹ سائز تصویر درکار ہو گی۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں