متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے

حادثہ پاکستان کے علاقے چاچڑاں شریف میں پیش آیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 17 دسمبر 2018 16:57

متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے
دُبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر2018ء ) متحدہ عرب امارات کے شہزادہ سلطان کی گاڑی ٹریفک حادثے کا نشانہ بن گئی۔ جس کے باعث شہزادہ سلطان اور اُن کے دیگر ہمراہیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ شہزادہ سلطان آج کل تفریح کی غرض سے پاکستان میں مقیم ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ اپنے عملے کے ہمراہ شکار کھیلنے کی غرض سے جنوبی پنجاب کے مشہور علاقے چاچڑاں شریف سے روجھان کی جانب جا رہے تھے کہ اچانک اُن کی گاڑی شدید حادثے کا شکار ہو گئی۔

اس حادثے میں اُن کے علاوہ ڈرائیور اور مترجم کو بھی شدید چوٹیں آئی ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر ایمبولینسز پہنچ گئیں۔ جنہوں نے شہزادہ اور دیگر زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں اُنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال عملے کا کہنا ہے کہ اگرچہ شہزادہ سلطان اور ان کے ساتھیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں تاہم تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں