انتخابات میں دھاندلی، شکایات کے جائزے کیلئے الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، پولنگ افسران کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائےگا

پیر 13 مئی 2013 12:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13مئی 2013ء) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کے جائزے کے لئے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کی سربراہی میں اسلام آباد میں آج ہونے والے اس اجلاس میں الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان بھی شرکت کریں گے، اجلاس میں کراچی سمیت ملک بھر سے ملنے والی دھاندلی کی شکایات اور اس سلسلے میں متعلقہ پولنگ افسران کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے علاوہ انتخابات میں حصہ لینے والی تمام بڑی جماعتوں نے انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے جبکہ جماعت اسلامی،مہاجر قومی موومنٹ، سنی تحریک، جے یو پی اور سنی اتحاد کونسل نے کراچی میں انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں