کپاس کی ریکارڈ پیدا وار کا امکان

بدھ 22 مئی 2013 14:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 22مئی 2013ء)رواں سیزن کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں 31 لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبے پر کپاس کاشت کی جائیگی ، جس سے ایک کروڑ 41 لاکھ کپاس کی گانٹھیں (پیداوار) حاصل ہونے کے امکانات ہیں، وزارت ٹیکسٹائل انڈسٹری کے حکام کیمطابق صوبہ پنجاب اور سندھ میں کپاس کی کاشت کا عمل بھرپور انداز سے جاری ہے، شمالی علاقہ جات میں بارشوں کے تناسب میں اضافیاور پہاڑوں پر برفباری کی وجہ سے رواں سیزن کے دوران پانی کی کمی کا خدشہ نہیں ، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے بھی خریف سیزن کے دوران فصلوں سے وافر مقدار میں پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے، حکام کے مطابق کپاس کی بروقت کاشت کو یقینی بنانے کیلئے زرعی مداخل کھاد اور بیج اور ادویات کی دستیابی کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت کام کیا گیا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں