سونے سے تیار کردہ ”دبئی فریم “ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی

بدھ 22 مارچ 2017 07:39

سونے سے تیار کردہ ”دبئی فریم “ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہو گئی
دبئی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22مارچ 2017): دبئی باسیوں کو جس چیز کا لمبے عرصے سے انتظار تھا وہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے مشہور ”دبئی فریم “ کی تزین و آرائش کا کام سونے کی ملمہ کاری کی وجہ سے آخری مراحل میں داخل ہو گیاہے ۔ دبئی میونسپل کمیٹی کے ترجمان کا کہناہے کہ اس فریم گلاس پُل پر سونے کی تہیں چڑھائی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پُل کی بنیاد پر سونے کی مخصوص تہہ چڑھائی جا رہی ہے ۔150میٹر اونچا اور93میٹر چوڑا پُل دبئی کے زبیل پارک میں بنایا گیاہے ۔پُل رواں سال کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔ پُل پر 160ملین درہم لاگت آئے گی ۔فریم کا ڈیزائن ایساہے کہ 360ڈگری کا ویو کیا جاسکتاہے ۔اس پُل سے ایمریٹس ٹاور اور برج الخلیفہ کا نظارہ کیا جاسکتاہے ۔اس پُل سے قدیم اور جدید دبئی کو دیکھا جا سکتاہے ۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں