دبئی:اونچی عمارتوں پر سیلفی لینے کے شوقین کے افراد کے خلاف قوانین سخت کر دیئے گئے

بدھ 22 مارچ 2017 07:44

دبئی:اونچی عمارتوں پر سیلفی لینے کے شوقین کے افراد کے خلاف قوانین سخت کر دیئے گئے
دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22مارچ 2017): دبئی میونسپیلٹی حکام نے اونچی عمارتوں پر اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر سیلفی لینے کے جنونی افراد کے لیے قوانین مزید سخت کر دیے ہیں ۔اب ان سیلفی والوں کے ساتھ عمارت کے مالک کو بھی نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیںدبئی میونسیپلیٹی کے ڈائریکٹر جنرل حسین ناصر لوط نے عمارتوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

ایسے افراد سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ´۔محکمہ صحت کے عہدیدار کا کہناہے کہ شہر کو محفوظ بنانا ان کی ذمہ داری ہے ۔ایسے افراد جو اونچی عمارتوں پر ایسے کرتب کرتے دکھائی دیئے ان کو بھی سزااور جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔2003کے قانونی کی شق نمبر11کے مطابق اونچی عمارت کے مالک کواپنی عمارت میں رہنے والوں کی حفاظت کو یقنی بنانا ضروری ہے ۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں