دبئی:لفٹ کے انتظار میں کھڑی خاتون کو حراساں کرنے والے پاکستانی شہری کو تین ماہ قید کی سزا

بدھ 22 مارچ 2017 07:44

دبئی:لفٹ کے انتظار میں کھڑی خاتون کو حراساں کرنے والے پاکستانی شہری کو تین ماہ قید کی سزا
دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22مارچ 2017): دبئی کریمنل کورٹ نے لفٹ کے انتظار میں کھڑی خاتون کو چھیڑنے والے پاکستانی شہری کو الزام ثابت ہونے پر تین ماہ قید کی سزا سنادی ۔ عدالت نے سزا مکمل ہونے پر ملزم کو ڈی پورٹ کرنے کا حکم بھی سنایا۔تفصیلات کے مطابق 23سالہ پاکستانی شہری نے رہائشی عمارت کی لفٹ کے انتظار میں کھڑی خاتون کو حراساں کیا تھا۔

(جاری ہے)

خاتون نے عدالت میں بتایا کہ ملزم نے اسے اکیلا جان کر چھوا میں نے اس منع کیا مگر وہ باز نہ آیا آخر کار میں نے شور مچایا تو ملزم وہاں سے بھاگ گیا۔

جس کے بعد ملزم کے خلاف پولیس ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ درج کروائی گئی ۔پولیس اہلکار نے عدالت میں بیان جمع کر وایا کہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے پہچان کی گئی جس کے بعد ملزم کو اس کی رہائش سے گرفتارکیا گیا۔عدالت نے تمام ثبوتوں کی بنا پر تین ماہ قید اور ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنا دیا۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں