دبئی میں یوم پاکستان کے موقع پر پرانے کرنسی نوٹوں کی نمائش

بدھ 22 مارچ 2017 12:17

دبئی میں یوم پاکستان کے موقع پر پرانے کرنسی نوٹوں کی نمائش
دبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء) دبئی میں آج 23مارچ سے پاکستان کے پرانے کرنسی نوٹوں کی نمائش کا آغاز ہو گا جو ایک ہفتہ تک جای رہے گی۔

(جاری ہے)

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی میں مقیم پاکستانیوں کو تاریخ سے آگاہی کے لئے سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ پرانے نوٹ نمائش میں رکھے گئے ۔آج یوم پاکستان کے موقع شروع ہونے والی یہ نمائش پورا ہفتہ جاری رہے گی اس دوران پرانی کرنسی میں دلچسپی رکھنے والے افراد بھر پور لطف اندوز ہونے کے ساتھ 20ہزار درہم میں پوری کولیکشن خرید سکتے ہیں۔کولیکشن میں 1,2,5,10 اور 100 روپے تک کے کرنسی نوٹ رکھے گئے ہیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں