مشہور اماراتی آن لان شاپنگ ویب سائٹ سوق ڈاٹ کام کو ایمیزون کی جانب سے خرید لیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 22 مارچ 2017 18:57

مشہور اماراتی آن لان شاپنگ ویب سائٹ سوق ڈاٹ کام کو ایمیزون کی جانب سے خرید لیا گیا
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22مارچ2017ء) مشہور اماراتی آن لان شاپنگ ویب سائٹ سوق ڈاٹ کام کو ایمیزون کی جانب سے خرید لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کی مشہور ترین آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ایمیزون کی جانب سے اماراتی آن لان شاپنگ ویب سائٹ سوق ڈاٹ کام کو خرید لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کمپنیوں کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے کیے جانے کی کوشش جنوری کے ماہ سے کی جا رہی تھی۔ اب ایمیزون نے باقاعدہ طور پر سوق ڈاٹ کام کو 650 ملین درہم کے عوض خرید لیا ہے۔ واضح رہے کہ سوق ڈاٹ کام گلف ریجن کی سب سے مشہور آن لان شاپنگ ویب سائٹ ہے جس سے ریجن کے 78 فیصد آن لان شاپنگ کرنے والے صارفین مستفید ہوتے ہیں۔

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں