متحدہ عرب امارات نے برازیل سے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کردی

ہفتہ 25 مارچ 2017 16:41

متحدہ عرب امارات نے برازیل سے گوشت کی درآمد پر پابندی عائد کردی
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مارچ2017ء) :۔متحدہ عرب امارات کی وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات ( ایم سی سی اے ای) نے برازیل سے درآمد شدہ اشیاءکو لے کر کئی احتیاطی تدابیر کا استعمال کرنا شروع کردیاہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق یہ اقدام اس لئے اٹھایا گیا ہے کیونکہ وزارت کو اطلاع ملی تھی کہ برازیل کے حکام نے برازیل کی 21 کمپنیوں کومضر صحت مصنوعات بنانے کے باعث بند کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت کا کہنا تھا کہ علاقائی اور بین الاقوامی اداروں سے کمیونیکیشن کے بعد متحدہ عرب امارات میں درآمد شدہ اشیاءکی جانچ پڑتا ل کی گئی ہے اور ان کے مفید صحت ہونے کے متعلق تسلی بھی کی گئی ہے۔خوراک کی مصنوعات کے ابتدائی نوٹیفیکیشن کے مطابق ، ایم سی سی اے ای نے چھ کمپنیوں کے متعلق معلومات اکٹھی کی ہیں جو برازیل سے مصنوعات برآمد کرتی ہیں۔مناسب احتیاطی تدابیر کے لئے متحدہ عرب امارات نے بین لگائی گئی کمپنیوں اور مصنوعات کی فہرست بنا لی ہے۔ وزار ت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ ملک میں ایسی مصنوعات درآمد نہیں کی جائیں گی جس میں حفظان صحت کے اصولوں کی پیروی نہ کی گئی ہو۔

متعلقہ عنوان :

دبئی میں شائع ہونے والی مزید خبریں