متحدہ عرب امارات میں ایک مشہور اداکار کی منگنی کی پارٹی کی متنازعہ ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تنقید کا سامنا

متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ایک مشہور اداکار اور ٹی نیوز اینکر کی منگی کی ویڈیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا ، راس الخیمہ اتھارٹیز کو مداخلت کرنی پڑ گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 16 مئی 2018 16:39

متحدہ عرب امارات میں ایک مشہور اداکار کی منگنی کی پارٹی کی متنازعہ ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تنقید کا سامنا
فجیرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ایک مشہور اداکار اور ٹی نیوز اینکر کی منگی کی ویڈیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہنگامہ برپا کر دیا۔ مزید تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب مارات کے ایک مشہور اداکار احمد خامس اور انکی خوبصورت دلہن اپنی منگنی کی پارٹی میں مسحور کردینے کی حد تک خوبصورت لگ رہے تھے ۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات کی مشہور اداکارہ مشائل الشعے بھی پارٹی میں موجود تھیں جو اس قدر خوبصورت اور دلکش لگ رہیں تھیں کہ کوئی اپنی نظر نہیں ہٹا پا رہا تھا ۔ اس منگنی کی پارٹی کی ویڈیو پارٹی میں موجود مہمانوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع کر دیں تھیں جس پر سوشل میڈیا کے صارفین کی جانب سے ملے جلے تاثرات کا اظہارکیا گیا ۔

(جاری ہے)

لیکن زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل تنقید پر مبنی تھا ۔ تاہم ویڈیو میں کچھ ایسا تھا کہ منگنی کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی راس الخیمہ اتھارٹیز کو مداخلت کرنی پڑی اور جوڑے کو اپنی صفائی میں بیان جاری کرنے کے لیے طلب کرنا پڑا ۔
جوڑے کی منگی کی پارٹی کے دوران کیک کاٹتے ہوئے اور ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو متعدد دفعہ شئیر کی گئی ۔

منگی شدہ جوڑا پارٹی کے دوران مزہ کررہا ہے جسکی وجہ سے سماجی رابطے کے ویب سائٹ بڑے پیمانے پر بحث چھٹر گئی ۔
لوگوں نے ویڈیو دیکھتے ہی جوڑے کی ویڈیو پر کمنٹس جاری کیے اور زیادہ لوگوں نے ان کمنٹس میں جوڑے کو تنقید کو نشانہ بنایا ہے ۔

ٹویٹر کے ایک صارف نے جوڑے کے بارے میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر فوری طور پر پابندی لگا دی جانی چاہیے جو جھوٹی شہرت کی خاطر اس طرح کی ویڈیو شائع کرتے ہیں ۔
بہت سے لوگوں نے جوڑے کی اس ویڈیو کے جاری ہونے کے بعد پولیس کی مداخلت کو سراہا ہے ۔
بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس طرح کی چاپلوسی پر مبنی ویڈیو کو دیکھنے سے ہی منع کر دیا ہے ۔

جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شائع نہیں کی جانی چاہیے تھی ۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جوڑا نہایت ہی خوبصورت لگ رہا تھا لیکن ویڈیو نہیں بنائی جانی چاہیے تھی ۔ کچھ کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو متنازعہ نہیں ہے لوگوں نے بلاوجہ کا ہنگامہ برپا کر رکھا ہے ۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا کہ ہم دوسروں کی زندگی میں مداخلت کریں۔

اتھارٹیز نے مداخلت پر مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے اس لیے مداخلت کی ہے کہ اس جوڑے کی منگنی کی پارٹی میں ہونے والی حرکات متحدہ عرب امارات کی روایات کے خلاف تھیں ۔ فیوجیرہ کے اتھارٹیز نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر عوام کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ وہ ریاست کی تہذیب اور روایات کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں۔

مندرجہ ذیل میں وہ ویڈیو ہے جسنے اتنا ہنگامہ برپا کر رکھا ہے ۔

فجیرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں