متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی شخص نے دو بچوں کی ماں کا قتل کردیا

جمعہ 24 مارچ 2017 16:56

متحدہ عرب امارات میں ایک پاکستانی شخص نے دو بچوں کی ماں کا قتل کردیا
فجیرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2017ء):۔فجیرہ پولیس نے 23 سالہ پاکستانی شخص کو مبینہ طورپر ایک 39 سالہ اماراتی خاتون کا قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ جب کہ گھریلو ملازمہ کا کہنا ہے اس شخص نے اس کے دو بچوں ، 11 سال کی بیٹی اور 9 سال کے بیٹے کو چاقو کے وار سے زخمی بھی کیا ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق پولیس کے حکام کا کہنا تھا کہ مشتبہ شخص یہ قتل کرنے کے 30 منٹ بعد ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کو آپریشن روم میں رات کے 3 بجے ایک کال موصول ہوئی اور اسے انہیں اس واردات کے متعلق اطلاع ملی۔پولیس فوراً موقع واردات پر پہنچ گئی، جہاں انہوں نے مقتولہ، اس کے خاندان اور گھریلو ملازمہ کو خون میں لت پت دیکھا۔وہ خاتون پہلے ہی جاں بحق ہو چکی تھی۔ پولیس نے بچوں اور گھریلو ملازمہ کو فوراً اسپتال منتقل کیا اور لاش کو فرانسک لیبارٹری پہنچا دیا ۔سی آئی ڈی کے حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ، جس کے بعد اس شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔

فجیرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں