امارتی شہری کو ٹریفک خلاف ورزیوں پر راڈار میں آنے پر 1ملین درہم جرمانوں کا سامنا

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 11:23

امارتی شہری کو ٹریفک خلاف ورزیوں پر راڈار میں آنے پر 1ملین درہم جرمانوں کا سامنا
راس الخیمہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -18اکتوبر 2017ء ) مقامی ذرائع کے مطابق دبئی میں آدمی کو حد رفتار کی خلاف ورزیوں پر 5 دفعہ مسلسل جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ گیا لیکن متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں اس بھی برا ہوا اور ایک امارتی شخص کو لا تعداد ٹریفک قوانین توڑنے پر1 ملین درہم جرمانے کا سامنا ہے ۔

(جاری ہے)

راس الخیمہ ٹریفک پولیس کے کمانڈر ان چیف میجر جنرل علی عبداللہ بن الوان الانیمی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر موجود راڈار سسٹم کے ذریعے اس کو یہ جرمانہ ہوا ہے کیونکہ اس نے حد رفتار کی خلاف ورزی کرنے کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

اتھارٹیز کا کہنا ہے کہ 1 ملین درہم اس سال کا ہونے والا سب سے بڑا اورمہنگا جرمانہ ہے جبکہ دوسرا بڑا جرمانہ 250،000 درہم رہ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

رأس الخيمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں