متحدہ عرب امارات ، ماہی گیر کشتی میں دھماکہ ، امارتی کپتان اور بھارتی کارکن زخمی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 18 اکتوبر 2017 16:28

متحدہ عرب امارات ، ماہی گیر کشتی میں دھماکہ ، امارتی کپتان اور بھارتی کارکن زخمی
راس الخیمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2017ء) باخبر ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ماہی گیروں کی ایک کشتی دھماکے سے اڑ گئی اور کشتی کا امارتی کپتان اور بھارتی کارکن زخمی ہو گئے۔ کنٹرول روم میں اطلاع ملتے ہی راس الخیمہ پولیس ، ایمبولینس اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ فوراً جائے حادثہ پر پہنچی۔

(جاری ہے)

راس الخیمہ کی مچھلیوں کی سوسائٹی کے چئیرمین خلیفہ ال مہرری نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ منگل کی شام راس الخیمہ سے 40 کلومیٹر دور ساحل شام ٹاون میں ہوا۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت کشتی کے کپتان کے طور پر ہوئی ہے جبکہ دوسرا شخص کشتی کا کارکن تھا جسکا تعلق بھارت سے ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں گئیں ہیں۔

رأس الخيمہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں