بھارتی خاتون سیاست دان ٹریفک حادثے میں ہلاک

ہفتہ 19 اگست 2017 15:20

بھارتی خاتون سیاست دان ٹریفک حادثے میں ہلاک
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) متحدہ عرب امارات میں بھارتی خاتون سیاست دان ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئی ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی خاتون گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بغیر بیلٹ باندھے بیٹھی ہوئی تھیں کہ اچانک دروازہ کھل گیا اور ان کا سر لیمپ پوسٹ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں، ریسکیو ٹیموں نے انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آنجہانی سنیتا سشانت کا تعلق بھارت کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)سے تھا۔ انہوں نے 2011 کے ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ بھی لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں