شارجہ میں ایک نوزائیدہ بچہ کوڑے کے ڈھیر میں مردہ پایا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 21 اگست 2017 11:41

شارجہ میں ایک نوزائیدہ بچہ کوڑے کے ڈھیر میں مردہ پایا گیا
شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اگست2017ء) شارجہ کے آل سراج علاقے میں ایک نوزائیدہ بچے کا جسم کچرے کے ڈھیر میں مردہ پایا گیا۔ شارجہ پولیس نے بتایا کہ بچے کی لاش جمعرات کے روز کچرے میں کپڑے کے اندر لپٹی ہوئی ملی اور تشویش ظاہر کی کہ بچہ کسی غیر قانونی تعلق کی وجہ سے پیدا ہوا ہے اور بچے کے والدین نے اپنی غلطی کو چھپانے کے لیے اس کو مار کر کوڑے کے ڈھیر میں پھینک دیا۔

(جاری ہے)

صفائی کرنے والوں نے بچے کو دیکھتے ہی فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا اور پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ بچہ ایک لڑکاتھا جس کی موت گلاگھونٹنے سے ہوئی ہے۔ مزید تحقیقات کے لیے بچے کی لاش کو فرانسک لیب بھیج دیا گیا ہے۔بچے کے والدین کی تلاش کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں