شارجہ ،کوڑا پھینکنے پرجرمانہ بڑھا کر 500 درہم کر دیا گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 15 فروری 2018 15:25

شارجہ ،کوڑا پھینکنے پرجرمانہ بڑھا کر 500 درہم کر دیا گیا
شارجہ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء)  مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شارجہ میونسپلٹی نے شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے گلیوں میں کوڑا پھینکنے والوں کے خلاف کاروائی کو مزید سخت کر دیا اور گلی میں یا سڑک پر کوڑا پھینکنے والے کو پہلے جو 200 درہم کا جرمانہ کیا جاتا تھا اور بڑھا کر 500 درہم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

شارجہ میں ماحولیاتی آلودگی اتھارٹی کے سربراہ حنا سیف الواویدی نے کہا کہ خلاف ورزیوں کا سب سے بڑا فیصد گھروں یا علاقوں میں باہر فضلے کا پڑے رہنا ہے ۔ لکڑیاں کاٹ کر پھنکنے پر 100 درہم جرمانہ کیا جائے گا کیونکہ ستمبر میں اکثر لوگ درخت کوٹتے ہیں اور جگہ جگہ لکڑیاں پھینک دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں