متحدہ عرب امارات میں 22 غیر ملکیوں کی کنکریٹ میں چھپنے کی کوشش ناکام

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 15 فروری 2018 16:55

متحدہ عرب امارات میں 22 غیر ملکیوں کی کنکریٹ میں چھپنے کی کوشش ناکام
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2018ء) شارجہ اتھارٹیز نے حال ہی میں اعلان کیا ہے اور مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے 22 غیر ملکیوں کی کنکریٹ کے مکسر میں چھپ کر پولیس سے بچنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ وفاقی کسٹم اتھارٹی نے شارجہ میں بندرگاہ اور کسٹمز اتھارٹی کے تعاون سے غیر قانونی تارکین وطن کی اس کوشش کو ناکام بنایا ہے ۔

فیڈرل کسٹمز اتھارٹی کے چیئرمین کمشنر علی بن سبح الحق کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی تمام مقامی کسٹم ڈپارٹمنٹ کواس کے بارے میں خبردار کر دیا تھا۔ "سبح الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی تھی کہ غیر قانونی طور غیر ملکیوں کی نامعلوم تعداد کو اسمگل کرنے کی کوشش ہوگی." انہوں نے مزید کہا کہ انسپیکشن کے دوران ایکسرے مشین کا استعمال کیا گیا تھا جس سے پتہ چلا کہ سیمنٹ مکسر 22 افراد چھپے ہوئے ہیں. گرفتار شدگان میں 21 ایشائی شہری تھے اور ایک افریقی خاتون تھی ۔

(جاری ہے)

چارجز کے کسٹمر آفیسر نے کارروائی کرنے سے پہلے عملے کو "پرسکون رہنے" کا حکم دیا تھا. کیونکہ "سیمنٹ مکسر میں بڑی تعداد میں افراد موجود تھے اور ہو سکتا تھا کہ انکے پاس ہتھیاربھی ہوتے." کسٹم آفیسرز نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس آپریشن میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں