شارجہ میں آگ کے نتیجے میں عورت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 21 فروری 2018 13:48

شارجہ میں  آگ کے نتیجے میں عورت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 فروری2018ء) شارجہ میں 13 فروری کو البتینہ کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے نتیجے میں سوڈانی جوڑا بری طرح زخمی ہو گیا ۔ پولیس کو حادثے کی اطلاع ملی تو وہ فوری طور پر ایمبولینس ٹیم اور ریسیکیو ٹیم کو ساتھ لیے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچی اور جوڑے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا ۔

(جاری ہے)

سوڈانی خاتون بری حالت میں تھی کیونکہ اسکے اندر کافی مقدار میں دھواں جا چکا تھا اور وہ دمے کی مریضہ بھی تھی ۔ یہ خاتون 9 دن اسپتال میں رہنے کے بعد آج اسپتال میں ہی خالق حقیقی سے جا ملی ۔ آگ 13 فروری کو صبح تین بجے اپارٹمنٹ میں لگی تھی جسکے نتیجے میں 5 افراد بشمول دو بچے جاں بحق ہوئے تھے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں