شارجہ اپارٹمنٹ میں ملازمہ مردہ پائی گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 27 فروری 2018 11:59

شارجہ اپارٹمنٹ میں ملازمہ مردہ پائی گئی
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 فروری2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق شارجہ پولیس 31 سالہ ایتھوپین ملازمہ کے کیس کی تحقیقات کر رہی ہے جس کی لاش مبینہ طور اسے کے مالک کے گھر سے ملی ہے جو کہ شارجہ کے الدہید کے علاقے میں ایک اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہے۔ ملازمہ کی لاش پر چاقو کے لا تعداد وار کیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس کو ملازمہ کے قتل کی خبر کنٹرول روم میں موصول ہوئی تھی ، جس پر شارجہ پولیس نے تحقیقات فوری طور پر شروع کیں اور لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی۔ فرانسک لیبارٹری کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملازمہ کے فون سے مختلف فنگر پرنٹس برآمد ہوئے ہیں ۔ پولیس نے فنگر پرنٹس حاصل کرکے تحقیقات شروع کر دیں ہیں اور گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں