شارجہ ، شیخ محمد بن زید روڈ کے درمیان میں گاڑی پارک کرنے پر آدمی جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 10 مارچ 2018 16:18

شارجہ ، شیخ محمد بن زید روڈ کے درمیان میں گاڑی پارک کرنے پر آدمی جاں بحق
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ2018ء) شارجہ شیخ محمد بن زید روڈ پر گاڑی سے حادثے کے بعد ایک بھارتی شخص جاں بحق ہوگیا. شارجہ پولیس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی نے گاڑی میں کسی تکنیکی مسئلے کی وجہ سے گاڑی سڑک درمیان میں ہی کھڑی کر دی تھی ۔ اسنے گاڑی کو سڑک کے سائیڈ پر کھڑا نہیں کیا تھا کہ اس اثناء میں پیچھے سے تیز رفتاری سے آنے والی ایک گاڑی کے لگنے سے بھارتی کی موت ہو گئی ۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس میں ٹریفک اور گشت کے ڈائریکٹر میجر عمر بو گانیم نے کہا ہے کہ تیز رفتار گاڑی اس بھارتی شخص کی گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جسنے بھارتی کو فوری طور پر مار ڈالا. پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد بھارتی کی لاش کویت اسپتال منتقل کی ۔ اس حادثے کے بعد شارجی ٹریفک پولیس کے ڈرایکٹر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے عام شہریوں کو خبردار کیا کہ اگر سڑک پر گاڑی خراب ہو جائے تو فوری طور پر گاڑی کو سڑک کی سائیڈ پر کریں اور ہیلپ لائن پر کال کریں۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں