شارجہ میونسپلٹی ، عوامی پارکنگزکو پیڈ پارکنگ بنانے کا فیصلہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 16 مارچ 2018 14:42

شارجہ میونسپلٹی ، عوامی پارکنگزکو پیڈ پارکنگ بنانے کا فیصلہ
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2018ء)    شارجہ میونسپلٹی نے بعض عوامی پارکنگزکو پیڈ پارکنگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ بعض جگہوں پر عوامی پارکنگ کو چھٹیوں اور رمضان المبارک کے دوران پیڈ پارکنگ بنادیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

اب جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان مقامات کوسال بھر پیڈ پارکنگ کیا جائے۔ فیصلے پر عملدرآمد 30مارچ سے ہوگا۔ میونسپلٹی نے متعدد شہریوں کی رائے لی ہے تو اکثریت نے کہا ہے کہ ان مقامات پر واقع کارپارکنگ کو سال بھر پیڈ ہونا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں