شارجہ میں کرین حادثے میں ایک ایشیائی کارکن جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 26 مارچ 2018 09:38

شارجہ میں کرین حادثے میں ایک ایشیائی کارکن جاں بحق
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2018ء) شارجہ کے ال نادہد کے علاقے میں کنکریٹ سے بھری کرین الٹنے سے ایک ایشیائی کارکن جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ۔ شارجہ سول دفاع کے ایک اعلی ٓفیسر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں سول دفاع کے کنٹرول روم میں تعمیراتی جگہ پر کرین الٹنے سے پیش آنے والے حادثے کی اطلاع شام ساڑھے پانچ بجے موصول ہوئی تھی ۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو یونٹس کی ایک ٹیم ، گشت مامور پولیس اور ایمبولینس پانچ منٹ کے اندر اندر جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی۔جنہوں نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ایک کارکن کو زخمی حالت میں بچا لیااور فوری طور پر القاسم اسپتال منتقل کیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت یونٹ مین زیر علاج ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ریسکیو یونٹ کو ایک مردہ کارکن کی نعش کو کنکریٹ کے ملبے میں سے نکالنے میں لگاتار سات گھنٹے لگے اور چونتیس سالہ بھارتی کارکن کی نعش نکالنے میں کامیاب ہوئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیم کے ترجمان نے مقامی میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا کہ کنکریٹ کا ڈھیر بہت زیادہ تھا اور کارکن کی لاش اس کے نیچے دھب چکی تھی اس لیے نعش کا نکالنے میں اتنا وقت لگا۔ شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ فرانسک کی ٹیم حادثہ پیش آنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔ جائے حادثہ پر کام کرنے والے انجئنیرز اور کمپنی کے مالکان کو پولیس نے تحقیقات کے لیے پولیس اسٹیشن بلوایا لیا ہے تاکہ پولیس تحقیقات مکمل کر سکے اور جان سکے کہ آیا کمپنی نے تعمیراتی جگہ پر تمام حفاظتی اقدامات مکمل کر رکھے تھے یا نہیں۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں