شارجہ کرین حادثے کا ہیرو زندگی کے لئے لڑ رہا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 30 مارچ 2018 15:08

شارجہ کرین حادثے کا ہیرو زندگی کے لئے لڑ رہا ہے
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2018ء) ایک 26 سالہ تعمیراتی کارکن اسپتال کے انتہائی دیکھ بھال یونٹ میں اپنی زندگی کے لئے جنگ لڑرہا ہے جس نے ہفتے کی رات شارجہ میں ہونے والے کرین حادثے میں کئی بچوں کی جان بچائی تھی ۔ اس پاکستانی کارکن کی شناخت فرست خان کے نام سے ہو گئی ہے ۔ فرست خان کو شارجہ میں ہفتے کی رات ہونے والے حادثے میں سر پر شدید چوٹیں آئیں تھیں اور جسم کے کئی حصوں کی ہڈیاں بھی چٹخ گئیں تھیں ۔

گشت پر مامور پولیس ، ہنگامی عملےکی ایک ٹیم اور ایمبولینس حادثہ کے بعد جلد ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے ۔ زخمی کارکن کو القاسم اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں اسکا علاج انتہائی نگہداشت یونٹ میں جاری ہے۔ ۔ یہ واقعہ الہداہ میں ایک تعمیراتی جگہ پر ہفتے کے روز تقریباً 5 بج کے30 منٹ پر پیش آیا تھا جس میں ایک سری لنکن کارکن کی موت واقع ہو گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حادثہ پیش آنے کی ابھی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ۔ تاہم فرست خان سے متعلق بات کرتے ہوئے بلڈنگ کے سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ فرست خان کی بہادری کو سلام ہے جس نے حادثہ کہ جگہ پر کھیلنے والے 31 بچوں کو وہاں سے سائیڈ پر کیا تھا اور انکی جان بچائی تھی ۔ تمام بچے محفوظ ہیں کسی کو کسی قسم کی چوٹ نہیں آئی ہے ۔ پولیس نےحادثے پیش آنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں