شارجہ ، ٹرک اور کار میں تصادم ، افسوسناک جانی نقصان

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 2 اپریل 2018 13:48

شارجہ ، ٹرک اور کار میں تصادم ، افسوسناک جانی نقصان
شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2اپریل 2018ء) شارجہ میں ہفتے کے روز ٹرک اور کار میں تصادم کے نیتجے میں ایک 19 سالہ امارتی شہری جاں بحق ہو گیا ۔ امارتی اخبار الیوم کے مطابق حادثہ شارجہ کے الدہید کے علاقے میں محافط گلی میں پیش آیا تھا ۔

(جاری ہے)

19 سالہ امارتی شہری جائے حادثہ پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ مسافر سیٹ پر بیٹھے ہوئے اسکے دوست کو شدید چوٹیں آئیں تاہم وہ جانبر ہوا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور پیرا میڈیکس سٹاف کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمی امارتی شہری کو اسپتال اور 19 سالہ امارتی شہری کی لاش کوسرد خانے منتقل کیا۔

شارجہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں